انصاف اور مساوات تحریک کے ایک کمانڈر سلیمان ساندل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 'بدھ اور جمعرات کو لڑائی میں دو سو سوڈانی فوجی مارے گئے ہیں جس کے بعد فوج نے دو دیہات دائیں اور شعریہ کو خالی کر دیا ہے اور وہ وہاں سے راہ فرار اختیار کر گئے ہیں۔سیٹلائٹ فون کے ذریعے ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ'جھڑپوں میں ہمارے چار جنگجو مارے گئے ہیں۔لیکن فوج نے ہلاکتوں کی تعداد کی تردید کی ہے اور جے ای ایم پر الزام عاید کیا ہے کہ وہ شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔سوڈانی فوج کے ترجمان السوارمی خالد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد بالکل غلط اور بے بنیاد ہے۔ تاہم انہوں نے ہلاکتوں کی درست تعداد کے بارے میں کچھ کہنے سے گریز کیا ہے۔ واضح رہے کہ انصاف اور مساوات تحریک نے گذشتہ ماہ سرکاری فوج پر اپنے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا الزام عاید کیا تھا جس کے بعد سے فریقین کے درمیان امن بات چیت منقطع ہو چکی ہے۔ اس تنظیم کا کہنا ہے کہ خرطوم حکومت تنازعے کا ایک فوجی حل مسلط کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ دارفور میں گذشتہ سات سال سے جاری خانہ جنگی کے دوران اب تک اقوام متحدہ کے اعداد وشمار کے مطابق تین لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
...........
/110